مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 508 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 508

مکتوبات احمد ۵۰۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں ایک آپ کو نہایت ضروری تکلیف دیتا ہوں ۔ امید ہے کہ آپ کی جدو جہد سے یہ کام بھی انجام پذیر ہو جاوے اور وہ یہ ہے کہ دو روز کے لئے ایک سائبان درکار ہے جو بڑا سائبان ہو ، خیمہ کی طرح جس کے اندر آرام پاسکیں ۔ اگر سائبان نہ ہو تو خیمہ ہی ہو۔ ضرور کسی رئیس سے لے کر ساتھ لاویں ۔ نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ مکان کی تنگی ہے۔ بہت توجہ کر کے کوشش کریں ۔ ۱۰ اگست ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۸۰ ملفوف خاکسار غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد سلام مسنون ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا ۔ مگر پان نہیں پہنچے ۔ حتی المقدور آپ ایسا بندوبست کریں کہ پان دوسرے چوتھے روز بآسانی پہنچ جایا کریں اور اب جہاں تک ممکن ہو پان جلدی پہنچاویں اور دوبارہ پہنچ جایا اور تک آپ کو تا کیدا لکھتا ہوں کہ آپ بڑی جدو جہد سے ڈیڑھ من خام روغن زرد عمدہ جمعہ تک پہنچاویں اور تا لکھتا ہوں کہ جد و جہد سے ڈیڑھ روغن زرد مدہ جمعہ پہنچا اور میں رو پیر فقد ارسال فرما دیں اورشاید قریب یہ چالیس یا چالیس روپیہ ہوں گے آپ اس میں جہاں تک ہو سکے بڑی کوشش کریں اور عقیقہ کی ضیافت کے لئے تین بوتل عمدہ چٹنی کی اور میں ثار آلو پختہ اور چار ثارار بی پختہ اور کسی قدر میتھی و پالک وغیرہ تر کاری اگر مل سکے ضرور ارسال فرماویں۔ یہ بڑا بھارا اہتمام عقیقہ کا میں نے آپ کے ذمہ ڈال دیا ہے۔ بہتر ہے کہ آپ تین روز کی رخصت لے کر معہ ان سب چیزوں کے جمعہ کی شام تک قادیان میں پہنچ جائیں کیونکہ ہفتہ کے دن عقیقہ ہے۔ اگر