مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 507
مکتوبات احمد ۵۰۷ نوٹ: اس مکتوب میں بشیر اول (اللهم اجعله لنا فرطاً ) کی پیدائش کی آپ نے بشارت دی ہے چونکہ ایک مولود کے متعلق خدا تعالیٰ کی ایک عظیم الشان بشارت برنگ پیشگوئی دی تھی ۔ بشیر اول کے پیدا ہونے پر حضرت اقدس کا خیال اسی طرف گیا کہ شاید یہی وہ مولود موعود ہو۔ اس کے عقیقہ پر آپ نے بہت سے دوستوں کو دعوت دی تھی اور یہ عقیقہ خدا تعالیٰ کے نشان کے پورا ہونے پر اظہار مسرت و شکرگزاری کا ایک بہترین نمونہ تھا۔ اس کے متعلق تفصیل آپ کے سوانح حیات میں ہوگی ۔ انشاء اللہ العزیز ۔ (عرفانی ) مکتوب نمبر ۷۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ۔ جلد دوم دو شطرنجی کلاں اگر دو روز کے لئے بطور مستعار مل سکیں تو ضرور بندوبست کر کے ساتھ لاویں اور پھر ساتھ ہی لے جاویں اور جمعہ تک یعنی جمعہ کی شام تک ضرور تشریف لے آویں ۔ ۱۰ اگست ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ