مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 506
مکتوبات احمد ۵۰۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آم پہنچ گئے ۔ آپ نے خالصاً لله بہت خدمت کی ہے اور دلی محبت اور اخلاص سے آپ خدمت میں لگے ہوئے ہیں ۔ اللہ جل شانہ آپ کو بہت اجر بخشے ۔ پاس کا جواب آنے سے مجھ کو آپ اطلاع بخشیں۔ میاں نور احمد خود بخود دہلی چلے گئے ۔ مگر پاس دو آدمیوں کے لئے ہونا چاہئے ۔ نصف ٹکڑا نوٹ ابھی نہیں آیا ۔ فتح خان و حامد علی کا سلام علیکم ۔ والسلام ۲۱ جولائی ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ نوٹ : اس کارڈ پر فتح محمد و حامد علی کا سلام علیکم بھی درج ہے ۔ ( عرفانی ) مکتوب نمبرے ے پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آج سولہویں ذیقعد ۱۳۰۴ ء ھ بفضلہ تعالیٰ و کرمہ اس عاجز کے گھر لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ ۲۲ ذیقعد مطابق ۱۳ را گست روز عقیقہ ہے۔ اگر کچھ موجب تکلیف و حرج نہ ہو تو آپ بھی تشریف لا کر ممنون احسان فرما دیں ۔ فقط ۔ را گست ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار مرز اغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور اور چوہدری محمد بخش صاحب کو بھی اطلاع کر دیں ۔ سب کو سلام ۔