مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 505 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 505

مکتوبات احمد ۵۰۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم - بعد السلام علیکم ۔ آج اکاسی آم مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ یہ آم بہت عمدہ تھے ۔ ان میں سے صرف ایک بگڑا۔ باقی سب عمدہ پہنچ گئے ۔ دو آدمیوں کے پاس کے لئے ضرور آپ دوبارہ تحریک کریں اور جلد اطلاع بخشیں کہ اب وقت نزدیک ہے۔ شاید آج دوسرا قطعہ پانچ سو روپیہ کا بقایا آجائے ۔ باقی سب خیریت ہے۔ ۱۹ جولائی ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان عاجز عبدالله ستوری کا سلام علیک ۔ نوٹ : منشی عبدالله ستوری صاحب رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے اس کارڈ پر سلام علیک لکھا ہے ۔ ( عرفانی )