مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 504 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 504

مکتوبات احمد ۵۰۴ مکتوب نمبر ۷۴ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ۔ جلد دوم آج ایک ٹوکرہ آموں کا پہنچ گیا ۔ جزاکم الله خيرا - بوجه شدت حرارت موسم آم جو ٹوکرے کے اندر دبے ہوئے تھے بگڑ گئے ۔ اس لئے آموں کی کیفیت سے کچھ اطلاع نہیں ہوئی ۔ اگر ٹوکرے میں درخت سے تازہ تو ڑا کر کسی قدر کچے رکھے جاتے تو غالبا امید تھی کہ نہ بگڑتے ۔ دوسری مرتبہ یہ ضرور احتیاط رکھیں ۔ میں نے جو آج خواب میں دیکھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہمارے مکان پر موجود ہیں ۔ دل میں خیال آیا کہ ان کو کیا کھلائیں ۔ آم تو خراب ہو گئے ہیں ۔ تب اور آم غیب اسے موجود ہو گئے ۔ واللہ اعلم اس کی کیا تعبیر ہے ۔ مولوی حکیم نورالدین صاحب کا آدھا نوٹ پانچ سو روپیہ کا پہنچ گیا اور ساتھ ہی روپیہ نقد پہنچے اور آدھا ٹکڑا نوٹ کا امید کہ دس روز تک پہنچ جائے - گا ۔ سندرداس کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ بخدمت چو ہدری صاحب محمد بخش السلام علیکم ۔ ۱۱ جولائی ۷ ۱۸۸ء الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان