مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 501 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 501

مکتوبات احمد ۵۰۱ مکتوب نمبر ۷۰ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلد دوم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ جو کچھ آپ نے ایک سال کے وعدہ پر تین سو روپیہ دینا کیا ہے۔ اس سے بہت خوشی ہوئی ۔ لیکن اس بات کو بھی اپنے لئے گوارا کر لیں کہ یہ وعدہ اس تاریخ سے ہو کہ جب سراج منیر چھپ کر تیار ہو جائے ۔ کیونکہ سراج منیر کی چھپائی کا کام پانچ یا چھ ماہ تک ختم ہوگا ۔ چونکہ یہ روپیہ سراج منیر ہی کی فروخت سے نکالا جائے گا اس لئے صرف چھ ماہ ایک خطر ناک عہد ہے ۔ ایسا ہونا چاہیئے کہ ایک سال پر چھ ماہ اور زائد کئے جائیں ۔ بقیہ فروخت کتب کا جو روپیہ ہے اگر وہ آپ بہت جلد ساتھ لاویں تو آپ کی ملاقات بھی ہو جائے اور روپیہ بھی آ جائے ۔ آپ امرتسر میں نہیں ۔ تو آ سکے ۔ اگر اس جگہ ملاقات ہو جائے بہت خوشی کی بات ہے۔ اگر آپ آویں تو دو روپیہ کی شکر جو عمدہ ہو اور نیز ایک بوتل چٹنی کی اور دو شیر مال میرے حساب میں خرید کر ساتھ لاویں اور اگر جلد تر آنا ممکن نہ ہو تو بقیہ روپیہ فروخت کتب کا بذریعہ منی آرڈر بھیج دیں۔ لیکن جلد آنا چاہئے کیونکہ مجھے اس وقت روپیہ کی بہت ضرورت ہے اور نیز میرا ارادہ ہے اگر خدا تعالیٰ چاہے تو پختہ ارادہ ہے کہ اسی ماہ رمضان میں جو بہت مبارک ہے ، یہ کام شروع کیا جائے ۔ سو اگر آپ تشریف لاویں تو بعض امور کا مشورہ آپ سے لیا جائے ۔ اگر ممکن ہو تو مکرمی اخویم میر عباس علی صاحب بھی ساتھ آجائیں تو بہتر ہو۔ میر صاحب سے استصواب کر لیں ۔ یہ کام بہت عظیم الشان ہے۔ دوستوں کا مشورہ اس میں بہتر ہے اور بعض مشورہ طلب امور بھی ہیں ۔ آپ پہلے اپنے آنے کی پختہ گنجائش نکال کر پھر میر صاحب کو لکھیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۲۹ رمئی ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد