مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 499 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 499

مکتوبات احمد ۴۹۹ جلد دوم اس وعدہ پر کس قدر قرضہ کا بندو بست کر سکتے ہیں تا میں روپیہ منگوانے کے لئے کوئی تجویز کروں ۔ اور پھر لاہور میں خرید مطبع کے لئے آدمی بھیجا جاوے۔ اب یہ کام جلدی کا ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ماہ مبارک رمضان میں یہ کام شروع ہو جاوے۔ جس قدر بقیہ کتب ہو وے وہ بھی آپ وصول کر کے جلد تر بھیج دیں ۔ ۲۹ شعبان والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ نوٹ: اس خط میں جن مولوی غلام محی الدین صاحب کا ذکر ہے وہ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔ خاکسار عرفانی کے بھی استاد تھے۔ عرفانی نے براہین احمد یہ ۱۸۸۷ء میں انہیں صاحب کے پاس دیکھی تھی اور جمال وحسن قرآن نور جان ہر مسلمان ہے“ والی نظم کو اس میں سے نقل کیا تھا۔ سلسلہ احمدیہ میں جیسا کہ بعد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا نام رکھایا ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے میرے تعلقات کی ابتداء اسی ۱۸۸۷ء سے ہوتی ہے اور چوہدری رستم علی صاحب مرحوم ہی اس کے موجب ہیں۔ یہ کتاب چوہدری صاحب ہی کی تھی ۔ مولوی غلام محی الدین صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ابتدا ارادت و عقیدت تھی مگر افسوس ہے کہ وہ بیعت میں داخل نہ ہو سکے (عرفانی)