مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 495 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 495

مکتوبات احمد ۴۹۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صا صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد سلام مسنون ۔ استغفار سے غا - میں امرتسر سے قادیان آگیا ہوں ۔ آپ دوام اسنا غافل نہ رہیں کہ دنیا نہایت خطرناک آزمائش گاہ ہے۔ شاید کتاب شحنہ حق آپ کے پاس پہنچی ہے یا نہیں ۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ پہلی کتابوں کی بقیہ قیمت وصول ہوئی یا نہیں ۔ اب وہ تمام قیمت جلد وصول ہو جائے تو بہتر ہے کہ وقت نزدیک ہے۔ اطلاع بخشیں میر صاحب جالندھر میں ہیں یا تشریف لے گئے ہیں ۔ امرتسر میں آپ کی بہت انتظار ہوتی رہی مگر مرضی الہی نہ تھی ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام ۱۸ اپریل ۱۸۸۷ء خاکسار مکتوب نمبر ۶۵ پوسٹ کارڈ غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ چونکہ میں نے رسالہ شحنہ حق کی اُجرت وغیرہ ادا کرنا ہے اور اس جگہ روپیہ وغیرہ نہیں ہے۔ اس لئے مکلف ہوں کہ آپ مجھ کو میں رو پی بھیج دیں اور حساب یادداشت میں لکھتے رہیں یعنی جس قدر آپ نے متفرق بھیجا ہے، اس کو آپ اپنی یادداشت میں تحریر فرماتے جاویں۔ اور اب وصولی روپیہ اور تصفیہ بقایا کی طرف توجہ فرماویں کہ اب روپیہ کی بہت ضرورت پڑے گی ۔ بڑا بھاری کام سر پر آگیا ہے ۔ آپ کی ملاقات اگر کبھی ہوتو بہتر ہے ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ : تاریخ درج نہیں ۔ ڈاک خانہ کی مہر قادیان ۱۱ اپریل ۱۸۸۷ ء ہے۔ عرفانی