مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 493 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 493

مکتوب نمبر ۵۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد سلام مسنون۔کل ایک پُرزور خط حاجی ولی اللہ صاحب کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔جس میں ان کو واپسی قیمت کی طرف رغبت دی گئی ہے اور جواب طلب کیا گیا ہے۔جواب آنے پر اطلاع دوں گا۔مضمون جو آپ لے گئے تھے ضرور چھپوا دیں۔سندر داس کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۱۱؍ ربیع الثانی ۱۳۰۴ھ خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔مجھے ابھی پختہ معلوم نہیں کہ کب تک امرتسر جائوں، شاید بیس روز تک جانا ہو۔بہرحال اس وقت انشاء اللہ خبر دے دوں گا۔شیخ صاحب کیلئے اس قدر دعا کی گئی ہے بہرحال رحم اللہ جلّشانہٗ کی امید ہے ۔۱؎ آپ استغفار کو لازم پکڑیں۔اس میں کفّارہ و ثواب ہے اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبَ لَـہٗ۔۲؎ سندر داس کے لئے بھی دعا کی ہے۔وَاللّٰہُ یَفْعَلُ مَایَشَآئُ۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان نوٹ: خط پر تاریخ نہیں۔مگر مہر ۲ ؍ جنوری ۱۸۸۷ء درج ہے۔(عرفانی)