مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 490
مکتوبات احمد ۴۹۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۶ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد سلام مسنون ۔ جیسا کہ آپ کو دلی جوش شیخ صاحب کے حق میں ہے ایسا ہی مجھ کو ہے اور میں نے اس قدر دلی جوش سے دعا ان کے حق میں کی ہے۔ جس کا کچھ اندازہ نہیں رہا۔ اب ہم اس قدر دعاؤں کے بعد شیخ صاحب کو اسی ذات کریم و رحیم کے سپرد کرتے ہیں جو اپنے عاجز اور گنہگار بندوں کی تقصیرات بخشتا ہے اور عین موت کے قریب دیکھ کر بچا لیتا ہے ۔ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ حالات سے اطلاع بخشتے رہیں ۔ ۱۱ فروری ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار ا المائله : ۲۰ غلام احمد عفی عنہ قادیان