مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 489

مکتوبات احمد ۴۸۹ جلد دوم جو آپ لے گئے تھے ضرور چھپوا دیں ۔ سندر داس کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۱۱ ربیع الثانی ۱۳۰۴ والسلام خاکسار مکتوب نمبر ۵۵ پوسٹ کارڈ غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمه تعالی ۔ اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ مجھے ابھی پختہ معلوم نہیں کہ کب تک امرتسر جاؤں ، شاید ہمیں روز تک جانا ہو ۔ بہر حال اس وقت انشاء اللہ خبر دے دوں گا ۔ شیخ صاحب کیلئے اس قدر دعا کی گئی ہے بہر حال رحم الله جلشانہ کی امید ہے وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ لے آپ استغفار کو لازم پکڑیں ۔ اس میں کفارہ و ثواب ہے التائب من الذنب كمن لا ذنب له سندرداس کے لئے بھی دعا کی ہے۔ واللہ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان نوٹ : خط پر تاریخ نہیں ۔ مگر مہر ۲ جنوری ۱۸۸۷ء درج ہے۔ (عرفانی) ا یونس : ۱۰۸ سنن ابن ماجه كتاب الزهد