مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 488
مکتوبات احمد ۴۸۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد سلام مسنون ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ سردار کی بات بالکل فضول اور دروغ معلوم ہوتی ۔ ”صحیفہ قدسی“ بہت مدت سے میرے پاس آتا ہے اور اس کا ایڈیٹر ایک دوست آدمی ہے۔ اس میں مجال نہیں کہ کوئی مخالف مضمون چھپے اور آریہ گزٹ قادیان میں آتا ہے اگر ہوتا تو ظاہر ہو جاتا ۔ جو مضمون شائع ہو چکا اس کا پوشیدہ کرنا کوئی وجہ نہیں ۔ کل اشاعۃ السنہ خدمت میں بھیجا گیا ہے ۔ ولیو پی ایبل لے کے کاغذات جو آپ نے بھیجے ہیں وہ بیرنگ کے ہو کر آئے ۔ کسی نے ۵ ران پر لگا دیا۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۳۰ دسمبر ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان نوٹ : صحیفہ قدسی کے ایڈیٹر مولوی عبدالقدوس صاحب قدسی مرحوم تھے اور فی الحقیقت حضرت اقدس سے ان کو محبت و اخلاص تھا ۔ مقدمہ کرم دین میں وہ بطور گواہ پیش ہوئے ۔ الحکم کے خریدار تھے۔ (عرفانی) مکتوب نمبر ۵۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخد و می فکر می اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ بعد سلام مسنون ۔ ۔ ۔ کل ایک پُر زور خط حاجی ولی اللہ صاحب کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔ جس میں ان کو واپسی قیمت کی طرف رغبت دی گئی ہے اور جواب طلب کیا گیا ہے ۔ جواب آنے پر اطلاع دوں گا ۔ مضمون Bearing Value Payable L