مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 487 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 487

مکتوبات احمد ۴۸۷ جلد دوم عاجز سے ہو۔ مکتوب نمبر ۵۲ ملفوف و مختوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، کل عنایت نامہ آپ کا پہنچا مگر کارڈ کوئی نہیں پہنچا۔ شیخ مہر علی صاحب کے واسطے جس قدر اس ہو سکا ، دعا کی گئی اور حوالہ : اور حوالہ بخدا وند کریم و رحیم کیا گیا ۔ اور اس جگہ سب طرح خیریت ہے۔ رسالہ سراج منیر کے طبع میں صرف بعض امور کی نسبت دریافت کرنا موجب توقف ہو رہا ہے ۔ جب وہ امور بھی طے ہو جاتے ہیں تو پھر انشاء اللہ القدیر رسالہ کا طبع ہونا شروع ہو جائے گا اور شائد امرتسر میں کسی قدر توقف کرنا ضروری ہوگا ۔ اب آپ کی تشریف آوری کی ۲۶ / دسمبر تک امید لگی ہوئی ہے اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ اخویم چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون پہنچے ۔ ۱۵ دسمبر ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ ۔ یہ پہلا خط ہے جس پر حضرت اقدس نے تین مہریں لگائی ہیں ایک اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی ہے اور دوسری اُذْكُرُ رَحْمَتِی کی ہے اور یہ مہریں آپ نے شروع خط میں لگائی ہیں ۔ (عرفانی)