مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 485 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 485

مکتوبات احمد ۴۸۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۴۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکر می نشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ القدیر شیخ میر محمد صاحب کے واسطے دعا کروں گا ۔ آپ بالفعل پچھیں روپیہ بذریعہ منی آرڈر اس جگہ کی ضرورتوں کے لئے ارسال فرما دیں اور باقی روپیہ کی وصولی کا جہاں تک ممکن ہو جلد بند و بست کریں تا وہ روپیہ سراج منیر کے کسی کام آوے اور قند جیسا کہ آپ نے ہوشیار پور بھیجا تھا اور دو روپیہ کے شیر مال تازہ تیار کروا کے ٹوکری میں بند کر کے بذریعہ ریل بھیج دیں اور اول اس کی بلٹی بھیج دیں اور شیخ صاحب مہر علی صاحب کی صورت مقدمہ سے اطلاع بخشیں ۔ سندر داس کی کامیابی سے خوشی ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ اس کو سچی ہدایت بھی بخشے کہ بجز قوم میں سے باہر آنے کے ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی ۔ وَاللَّهُ يَهْدِى إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ - بخدمت چوہدری محمد بخش صاح سلام مسنون ۔ دوسور و پیہ جو قرضہ لیا جائے گا ۔ آپ اپنے طور پر تیار رکھیں کہ جب نزد یک یا دیر سے اس کی ضرورت ہوئی تو بھیجنے میں توقف نہ ہووے ۔ صاحب