مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 484
مکتوبات احمد لد لد مکتوب نمبر ۴۸ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخد و می مکر می نشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ ازار بند اور قند جو پہلے آنمکرم نے بھیجے تھے۔ سب پہنچ گئے ہیں ۔ امید ہے کہ آج یا کل شیر مال بھی پہنچ جاوے گی ۔ جزاکم الله احسن الجزاء ۔ رسالہ سراج منیر کا مضمون تو اب تیار ہے ۔ مگر اس کے طبع کیلئے تجویز کر رہا ہوں ۔ کیونکہ تخمینہ کیا گیا ہے کہ اس کا چودہ سو روپیہ لاگت ہے۔ اگر کوئی مطبع کسی قدر پیچھے یعنی تین ماہ بعد لینا منظور کرے تو بآسانی کام چل جائے ۔ اور اشتہار میرے پاس پہنچ گیا ہے۔ فتح محمد خاں صاحب کی غلطی سے کچھ کا کچھ لکھ دیا۔ اب آپ بھی وصولی روپیہ قیمت سرمه چشم آریہ کا بہت جلد بندو بست کریں ۔ اور پندرہ روپیہ کی مجھے اور ضرورت ہے وہ میرے پاس بھیج دیں۔ باقی رو پیشی الہی بخش صاحب کے نام لاہور روانہ فرما دیں اور جو آپ نے دوسو روپیہ بطور قرضہ کے دینا تجویز کیا ہے وہ بھی ان کے پاس محفوظ رکھیں کہ اب روپیہ کی ضرورت بہت پڑے گی ۔ قیمت رسالہ میں آج تک آپ سے پچہتر روپے پہنچ گئے ہیں اور پندرہ روپیہ آنے سے پورے نوے روپیہ ہو جائیں گے ۔ شیخ مہر علی صاحب کے لئے بہت دعا کی گئی ہے ۔ والله غفور رحیم ۔ سندر داس کے لئے تو ہم نے آپ کے کہنے سے بہت دعا کی تھی مگر چونکہ ہند و آخر ہندو ہے اس لئے وفاداری سے شکر گزار ہونا مشکل ہے۔ آج کل ہندوؤں کے جو مادے ظاہر ہو رہے ہیں ۔ اس سے عقل حیران ہے۔ ہندوؤں میں وہ لوگ کم ہیں جو نیک اصل ہوں ۔ ایک خطا ۔ دوئم خطا ۔ سوئم ما در بخطا ۔ بخدمت چو ہدری محمد بخش صاحب السلام علیکم ۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ