مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 477
مکتوبات احمد ۴۷۷ فرماتا ہے کہ نیکیوں کی برکت سے بدیوں پر آخر انسان غالب آجاتا ہے۔ خاکسار جلد دوم ۲۵ جون ۱۸۸۶ء مکتوب نمبر ۳۹ ملفوف غلام احمد عفی عنہ از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ استغفار کو بہت لازم پکڑنا چاہئے ۔ جب بندہ عاجزی سے اپنے مولیٰ کریم سے معافی اور مغفرت چاہتا ہے تو آخر اس کے گناہ بخشے جاتے ہیں اور اس کے دل کو گناہ کی طرف سے نفرت دی جاتی ہے ۔ استغفار کی حقیقت یہ ہے کہ انسان رو کر اور تضرع سے اللہ جل شانہ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہے۔ سو استغفار کا کم سے کم یہ اثر ہوتا ہے کہ غضب الہی سے بچ جاتا ہے اور آخری اثر استغفار کا یہ ہے کہ گناہوں سے بچایا جاتا ہے۔ یہ عاجز بھی آپ کے لئے دعا کرتا ہے مگر ترتیب اثر کے لئے جلدی نہیں کرنی چاہئے ۔ اس میں حکمتِ الہی ہے۔ استغفار ہرگز نہ چھوڑنا چاہئے ۔ یہ بہت مبارک طریق ہے ۔ رسالہ جب تیار ہوگا تو اطلاع دی جائے گی ۔ والسلام ۔ بخدمت چو ہدری محمد بخش صا ہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون پہنچے ۔ جولائی ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ