مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 471 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 471

مکتوبات احمد ۴۷۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ کچھ چیزیں منشی الہی بخش صاحب اکا ؤنٹنٹ لاہور آپ کے نام اور چوہدری محمد بخش صاحب کے نام بلٹی کرا کر جالندھر میں بھیجیں گے ۔ آپ براہ مہربانی وہ چیزیں کسی یکہ بان کے ہاتھ یا جیسی صورت ہو، ہوشیار پور میں اس عاجز کے نام بھیج دیں اور اگر آپ دورہ میں ہوں تو چوہدری محمد بخش صاحب کو اطلاع دے دیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام ۔ چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون ۔ ۱۳ فروری ۱۸۸۶ء مکتوب نمبر ۲۹ پوسٹ کارڈ خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ اب کوئی پہلا اشتہار موجود نہیں اس لئے بھیجنے سے مجبوری ہے ۔ اور یہ عاجز آپ کیلئے اکثر دعا کرتا ہے جس کے آثار کی بفضلہ تعالیٰ دین و دنیا میں امید ہے ۔ مضمون محمد رمضان کا ہے وو پنجابی اخبار میں اس عاجز نے دیکھ لیا ہے کہ نا چار فریاد خیز داز درد کا مصداق ہے ۔ ۱۳ مارچ ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ