مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 470 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 470

مکتوبات احمد ۴۷۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۶ خط بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ یہ عاجز ہوشیار پور بخیریت پہنچ گیا ہے۔ یاد نہیں رہا، پہلے بھی اس جگہ آکر آپ کو اطلاع دی یا نہیں ۔ اس لئے مکرر آپ کی خدمت میں لکھا گیا۔ آپ بھی دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے جلد تر اس کام کو انجام تک پہنچاوے اور یہ عاجز شیخ مہر علی صاحب رئیس کے مکان پر اترا ہے اور اس پتہ سے خط پہنچ سکتا ہے۔ چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون پہنچے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام ۲۸ جنوری ۱۸۸۶ء مکتوب نمبر ۲۷ خط خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامه نامہ پہنچا۔ یہ خبر غلط ہے کہ یہ عاجز جالندھر آنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ابھی تک مجھ کو کچھ خبر نہیں کہ کب تک اس شہر میں رہوں اور کس راہ سے جاؤں ۔ یہ سب باتیں جناب الہی کے اختیار میں ہیں ۔ اُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ هُوَ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ - شائد منشی الہی بخش صاحب اکا ؤنٹنٹ کچھ انگور اور کچھ پھلی کیلا اگر دستیاب ہو گیا لاہور سے اس عاجز کیلئے آپ کے نام ریل میں بھیجیں ۔ سواگر آیا تو کسی یکہ بان کے ہاتھ پہنچاویں۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔ والسلام ۱۱ فروری ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ