مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 469
مکتوبات احمد ۴۶۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ اس وقت روانگی براہ راست ہوشیار پور تجویز ہو کر کل انشاء اللہ یہ عاجز روانہ ہو جاوے گا ۔ آپ بھی دعا کرتے رہیں ۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون پہنچے ۔ واپسی کے وقت اگر کوئی مانع پیش نہ آیا تو جالندھر کی راہ سے آسکتے ہیں ۔ نہ ۱۸ جنوری ۱۸۸۶ء مکتوب نمبر ۲۵ خط خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ یہ عاجز بروز جمعه بخیر و عافیت ہوشیار پور پہنچ گیا ہے اور طویلہ شیخ مہر علی صاحب میں فروکش ہے آپ بھی دعا کرتے رہیں کہ خداوند کریم جل شانہ یہ سفر مبارک کرے۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب بعد سلام ، مضمون واحد ہے۔ ۲۶ جنوری ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ