مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 468 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 468

مکتوبات احمد ۴۶۸ مکتوب نمبر ۲۲ ملفوف خط بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ جلد دوم عنایت نامہ پہنچا۔ خداوند کریم آپ کو خوش و خرم رکھے ۔ حال یہ ہے کہ اس خاکسار نے حسب ایماء خداوند کریم بقیہ کام رسالہ کے لئے اس شرط سے سفر کا ارادہ کیا ہے کہ شب و روز تنہا ہی رہے اور کسی کی ملاقات نہ ہو اور خداوند کریم جل شانہ نے اس شہر کا نام بتا دیا ہے کہ جس میں کچھ مدت بطور خلوت رہنا چاہیے اور وہ ہوشیار پور ہے آپ کسی پر ظاہر نہ کریں کہ بجز چند دوستوں کے اور کسی پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اور آپ بھی اور چوہدری محمد بخش صاحب بھی دعا کریں کہ یہ کام خدا وند جلشانہ جلد انجام پورا کر دے ۔ والسلام - بخدمت چوہدری صاحب سلام مسنون ۱۳ جنوری ۱۸۸۶ء مکتوب نمبر ۲۳ پوسٹ کارڈ خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا کارڈ پہنچ گیا۔ مفصل خط آپ کی خدمت میں ارسال ہو چکا ہے۔ تعجب کہ نہیں پہنچا۔ شائد بعد میں پہنچ گیا ہو ۔ اب یہ عاجز دو روز تک انشاء اللہ روانہ ہوگا ۔ آپ بھی دعا کرتے رہیں اور اگر خط پہلا پہنچا ہوتو مجھ کو اطلاع بخشیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام ۔ بخدمت چو ہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ ۱۶ جنوری ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ