مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 467 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 467

مکتوب نمبر ۱۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔بعد نماز مغرب و عشاء جہاں تک ممکن ہو درود شریف بکثرت پڑھیں اور دلی محبت و اخلاص سے پڑھیں۔اگر گیارہ سَو دفعہ روز وِرد مقرر کریں یا سات سَو دفعہ وِرد مقرر کریں تو بہتر ہے۔اللھم صَلِّ علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلَّیت علٰی ابراہیم و علٰی آل ابراہیم انک حمید مجید۔اللھم بَارِکْ علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکتَ علٰی ابراہیم وعلٰی آلِ ابراہیم انک حمید مجید۔یہی درود شریف پڑھیں۔اگر اس کی دلی ذوق اور محبت سے مداومت کی جاوے تو زیارت رسول کریم بھی ہو جاتی ہے اور تنویر باطن اوراستقامت دین کے لئے بہت مؤثر ہے۔اور بعد نما زصبح کم سے کم سو مرتبہ استغفار دلی تضرع سے پڑھنا چاہئے۔والسلام۔بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔میر صاحب نے دعا کے لئے بہت تاکید کی تھی، سو کی گئی ہے۔والسلام خاکسار ۲؍ اگست ۱۸۸۵ء غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ پچاس روپے مرسلہ آپ کے بدست میاں امام الدین صاحب پہنچ گئے۔جس قدر آپ نے اور چوہدری محمد بخش صاحب نے کو شش کی ہے۔خدا وند کریم جلّشانہٗ آپ کو اجر عظیم بخشے اور دنیا