مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 463
مکتوب نمبر ۴ پوسٹ کارڈ از طرف خاکسار غلام احمد۔باخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ بعد سلام مسنون۔آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔بعض اوقات یہ عاجز بیمار ہو جاتا ہے۔اس لئے ارسال جواب سے قاصر رہتا ہے۔آپ کے لئے دعا کی ہے۔خد اتعالیٰ دنیا و آخرت محمود کرے۔بعد نماز عشاء درود شریف بہت پڑھیں۔اگر تین سو مرتبہ درود شریف کا وِرد مقرر رکھیں توبہتر ہے اور بعد نماز صبح اگر ممکن ہو تو، تین سو مرتبہ استغفارکا وِرد رکھیں۔والسلام ۱۸؍ ستمبر ۱۸۸۴ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵ پوسٹ کارڈ از عاجز غلام احمد باخویم منشی رستم علی صاحب۔بعد سلام مسنون۔آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔چونکہ طبیعت اس عاجز کی کچھ عرصہ سے علیل ہے اس لئے پہلے خط کا جواب نہیں لکھا گیا۔حسین علی خاں صاحب کے لئے اس عاجز نے دُعا کی ہے اورانشاء اللہ العزیز پھر بھی دعا کرے گا۔اطلاعا ًلکھا گیا۔والسلام ۷؍ جنوری ۱۸۸۵ء خاکسار غلام احمد از قادیان