مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 462 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 462

مکتوب نمبر ۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ بعد سلام مسنون۔آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔انشاء اللہ آپ کے حسن خاتمہ اور صلاحیت دین کیلئے یہ عاجز دعا کرے گاا ور سب طرح سے خیریت ہے۔حصہ پنجم بعد فراہمی سرمایہ چھپنا شروع ہوگا۔والسلام ۱۸؍ جون ۱۸۸۴ء خاکسار غلام احمد۔قادیان مکتوب نمبر ۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ بعد سلام مسنون۔آپ کا دوسرا خط بھی پہنچا۔یہ عاجز چھ روز سے بیمار ہے اور ضعف دماغ اور جگر اوردیگر عوارض لاحقہ سے منحنی ہو رہا ہے ورنہ آپ کے عزیز کے لئے کوشش اور مجاہدہ سے خاص طور پر دعا کی جائے۔انشاء اللہ بعد افاقہ توجہ تام سے دعا کرے گا اور مسنون طور پر آپ بھی دعا سے غافل نہیں رہئے گا۔بالفعل ارادہ ہے کہ چند مہینے تک کسی پہاڑ میں جاکر یہ مہینہ گرمی کا بسر کرے، آئندہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو غم اور فکر سے نجات بخشے۔والسلام ۱۷؍ اگست ۱۸۸۴ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ