مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 461 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 461

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مکتوب نمبر ۱ پوسٹ کارڈ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ بعد سلام مسنون۔آپ کاعنایت نامہ پہنچا۔انشاء اللہ العزیز یہ عاجز آپ کے لئے دُعا کرے گا۔آپ برعایت اسباب کہ طریقہ مسنون ہے۔طبیب حاذق کی طرف رجوع کریں اورطبیب کے مشورہ سے ماء الجبن یا جو کچھ مناسب ہو اپنی اصلاح مزاج کے لئے عمل میں لاویں۔اور آپ کی ہر ایک غرض کے لئے یہ عاجز دعا کرے گا۔کبھی کبھی آپ ہفتہ عشرہ کے بعد بذریعہ کارڈ یاد دلاتے رہیں اور صبر جو شعار مومن ہے، اختیار کر رکھیں۔والسلام ۵؍مئی ۱۸۸۴ء خاکسار غلام احمد ازقادیان