مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 460
مکتوبات احمد ٤٦٠ جلد دوم مکتوب نمبرے پوسٹ کارڈ از عائذ باللہ الصمد غلام احمد ۔ بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ حسب تحریر آپ کے ایک خط انگریزی اور ایک اشتہا ر انگریزی بھیجا جاتا ہے۔ کسی زیرک اور منصف مزاج کو ضرور دکھاویں۔ یہ خطوط انگریزی تمام پادری صاحبان ہندوستان و پنجاب کی خدمت میں بھیجے گئے ہیں اور نیز پنڈتوں کے پاس بھی بھیجے گئے ہیں اور بھیجے جاتے ہیں اور ہر ایک بصیغہ رجسٹری بصرف ۱۴ روانہ کیا گیا ہے اور سب کی کیفیت انشاء اللہ حصہ پنجم کتاب میں درج ہو گی اور آپ کے لئے دعا کی ہے۔ ۲ را پریل ۱۸۸۵ء مکتوب نمبر ۸ پوسٹ کارڈ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ دنیا مقام غفلت ہے۔ بڑے نیک قسمت آدمی اس غفلت خانہ میں رو بہ حق ہوتے ہیں۔ استغفار پڑھتے رہیں اور اللہ جل شانہ سے مدد چاہیں ۔ یہ عاجز آپ کو دعا میں فراموش نہیں کرتا ۔ ترتیب اثر وقت پر موقوف ہے۔ اللہ جل شانہ آپ کو دنیا و آخرت میں توفیق خیرات بخشے ۔ اخویم چو ہدری محمد بخش صاحب کو السلام علیکم پہنچے ۔ میر عباس علی شاہ صاحب دو روز سے اس جگہ تشریف لائے ہوئے ہیں ۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ