مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 459

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکتوبات چوہدری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ کے نام نوٹ: چوہدری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے براہین احمدیہ کی خریداری کے سلسلہ میں ہوا اوریہ ۱۸۸۴ء کا واقعہ ہے۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلقات اورمراسلات کا سلسلہ مضبوط اوروسیع ہوتا گیا۔۱۸۸۴ء میں چوہدری صاحب خاص شہر جالندھر میںمحرر پیشی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو لفافہ اس طرح پر لکھا کرتے تھے۔بمقام جالندھر خاص۔محکمہ پولیس بخدمت مشفقی مکرمی منشی رستم علی صاحب محرر پیشی محکمہ پولیس کے پہنچے۔اس وقت آپ کا عہدہ سارجنٹ تھا۔آئندہ جب تک چوہدری صاحب کا ایڈریس تبدیل نہ ہو گا یا لفافہ کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہ ہو گی ایڈریس درج نہ ہو گا۔ہرمکتوب کے ساتھ خط یا پوسٹ کارڈ کی تصریح کی جاوے گی۔(عرفانی)