مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 458 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 458

مکتوبات احمد ۴۵۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ بعد سلام مسنون ۔ آپ کا دوسرا خط بھی پہنچا۔ یہ عاجز چھ روز سے بیمار ہے اور ضعف دماغ اور جگر اور دیگر عوارض لاحقہ سے منحنی ہو رہا ہے ورنہ آپ کے عزیز کے لئے کوشش اور مجاہدہ سے خاص طور پر دعا کی جائے ۔ انشاء اللہ بعد افاقہ توجہ تام سے دعا کرے گا اور مسنون طور پر آپ بھی دعا سے غافل نہیں رہئے گا ۔ بالفعل ارادہ ہے کہ چند مہینے تک کسی پہاڑ میں جا کر یہ مہینہ گرمی کا بسر کرے، آئندہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو غم اور فکر سے نجات بخشے ۔ ۱۷ اگست ۱۸۸۴ء مکتوب نمبر ۴ پوسٹ کارڈ از طرف خاکسار غلام احمد - با خویم منشی رستم علی صاحب سلمہ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بعد سلام مسنون ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا ۔ بعض اوقات یہ عاجز بیمار ہو جاتا ہے۔ اس لئے ارسال جواب سے قاصر رہتا ہے۔ آپ کے لئے دعا کی ہے۔ خدا تعالیٰ دنیا و آخرت محمود کرے۔ بعد نماز عشاء درود شریف بہت پڑھیں ۔ اگر تین سو مرتبہ درود شریف کا ورد مقر ر ا ر رکھیں تو بہتر ہے اور بعد نماز صبح اگر ممکن ہو تو ، تین سو مرتبہ استغفار کا ور درکھیں ۔ ۱۸ ستمبر ۱۸۸۴ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ