مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 457
مکتوبات احمد ۴۵۷ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مکتوب نمبرا پوسٹ کارڈ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالی بعد سلام مسنون ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ العزیز یہ عاجز آپ کے لئے دعا کرے گا ۔ آپ برعایت اسباب کہ طریقہ مسنون ہے ۔ طبیب حاذق کی طرف رجوع کریں اور طبیب کے مشورہ سے ماء الحين یا جو کچھ مناسب ہوا اپنی اصلاح مزاج کے لئے عمل میں لاویں۔ اور آپ کی ہر ایک غرض کے لئے یہ عاجز دعا کرے گا۔ کبھی کبھی آپ ہفتہ عشرہ کے بعد بذریعہ کارڈ یا د دلا یاد دلاتے رہیں اور صبر جو شعار مومن ہے ، اختیار کر رکھیں ۔ ۵ رمتی ۱۸۸۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالی بعد ر سلام مسنون ۔ آپ کا ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ ا پہنچا۔ انشاء اللہ آپ کے حسن خاتمہ اور صلاحیت دین کیلئے یہ عاجز دعا کرے گا اور سب طرح سے خیریت سے خیریت ہے۔ حصہ چیم بعد فراہمی سے حصہ پنجم بعد فراہمی سرمایہ چھپنا شروع ہوگا۔ ۱۸ جون ۱۸۸۴ء والسلام خاکسار غلام احمد قادیان