مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 455
مکتوبات احمد ۴۵۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکتوبات چوہدری رستم علی رضی اللہ عنہ کے نام نوٹ : چوہدری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے براہین احمدیہ کی خریداری کے سلسلہ میں ہوا اور یہ ۱۸۸۴ء کا واقعہ ہے۔ ہے ۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلقات اور مراسلات کا سلسلہ مضبوط اور وسیع ہوتا گیا۔ ۱۸۸۴ء میں چوہدری صاحب خاص شہر جالندھر میں محرر پیشی تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو لفافہ اس طرح پر لکھا کرتے تھے۔ بمقام جالندھر خاص ۔ محکمہ پولیس بخدمت مشفقی مکر می نشی رستم علی صاحب محرر پیشی محکمہ پولیس کے پہنچے ۔ اس وقت آپ کا عہدہ سارجنٹ تھا۔ آئندہ جب تک چوہدری صاحب کا ایڈریس تبدیل نہ ہو گا یا لفافہ کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہ ہو گی ایڈریس درج نہ ہو گا۔ ہر مکتوب کے ساتھ خط یا پوسٹ کارڈ کی تصریح کی جاوے گی ۔ (عرفانی) جلد دوم