مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 449 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 449

عرض حال خدا کاشکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکتوبات کی پانچویں جلد کا تیسرا نمبر شائع کرنے کی توفیق پاتا ہوں۔یہ مکتوبات چوہدری رستم علی خان صاحب رضی اللہ عنہ کے نام کے ہیں۔مجھے اس مجموعہ مکاتیب کے متعلق کچھ کہنا نہیں۔مخدومی ڈاکٹر محمد اسمٰعیل صاحب نے الفضل میں جو کچھ لکھا ہے۔میں اسے کافی سمجھتا ہوں۔البتہ مجھے مخدومی اخوند محمد افضل خاں صاحب پنشنر سب انسپکٹر کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ وہ نہایت جوش اور اخلاص سے سیرۃ مسیح موعود کی اشاعت و تحریک کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔اگر چند احباب ان کے نقش قدم پر چل کر اس کی اشاعت کی کوشش کریںاور ایک ہزار خریدار پورے ہو جائیں۔تو میں ہر مہینے ایک نمبر شائع کر سکوں۔مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے کہ افسو س ہے۔ابھی تک جماعت میں ایسے قدر دانوں کی تعداد بہت کم ہے جو اِن بیش قیمت موتیوں کی اصل قدر کریں۔بہر حال اپنا کام جس رفتار سے ممکن ہے۔کرتا رہوں گا۔جب تک خدا تعالیٰ توفیق دے۔تاہم دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس کام میں میرے مدد گار ہوں۔والسلام خاکسار عرفانی کنج عافیت قادیان دارالامان ۱۸؍ فروری ۱۹۲۹ء ۷؍رمضان ۴۷ھ