مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 439 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 439

مکتوبات احمد ۴۳۹ جلد دوم حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی رائے حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب کی خود نوشت مختصر سی سوانح عمری کے بعد میں ان کلمات کا اندراج بھی ضروری سمجھتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت سیٹھ صاحب کے متعلق ایک موقعہ پر شائع فرمائے ۔ ایڈیٹر اور وہ گروہ مخلص جو ہماری جماعت میں سے کاروبار تجارت میں مشغول ہے ان میں سے ایک حبی فی اللہ سیٹھ عبدالرحمن صاحب تاجر مدراس قابل تعریف ہیں اور انہوں نے بہت سے موقع ثواب کے حاصل کئے ہیں ۔ وہ اس قدر پر جوش محبت ہیں کہ اتنی دور رہ کر پھر نزدیک ہیں اور ہمارے سلسلہ کے لنگر خانہ کی بہت سی مدد کرتے ہیں اور ان کا صدق اور ان کی مسلسل خدمات جو محبت اور اعتقاد اور یقین سے بھری ہوئی ہیں تمام جماعت کے ذی مقدرت لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہیں ۔ کیونکہ تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں ۔ وہ ایک سو روپیہ ماہواری بلا ناغہ بھیجتے ہیں اور آج تک کئی دفعہ پانسو روپیہ تک یکمشت محض اپنی محبت اور اخلاص کے جوش سے بھیجتے رہے ہیں اور جو ایک سو روپیہ ماہواری ہے وہ اس سے علاوہ ہے۔ ہ اشتہار الانصار - ۴ اکتوبر ۱۸۹۹ء مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۰۹) ایک ضروری یاد داشت حضرت سیٹھ صاحب صدر انجمن احمد یہ کے ٹرسٹی تھے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو نامزد فرمایا تھا۔ صدر انجمن کے ان ممبروں کے ساتھ بھی (جو بعد میں خارج ہوئے اور جنہوں نے خلافت حقہ سے غدر کیا ) اپنے اخلاص اور حسن ظن کی وجہ سے محبت رکھتے تھے۔ لیکن جب حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی وفات پر انہوں نے خلافت کے خلاف آواز اٹھائی اور سلسلہ حقہ میں تفرقہ پیدا کرنا چاہا تو حضرت سیٹھ صاحب نے ان سے قطع تعلق کر لینا ضروری سمجھا ۔ بذریعہ تا را