مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 405 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 405

مکتوب نمبر ۷۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔پرسوں کی ڈاک میں کل اورایک سو روپیہ مرسلہ آنمکرم مجھ کو ملا۔خدا تعالیٰ جزائے خیر بخشے۔آمین ثم آمین۔مجھے پھر معلوم نہیں ہوا کہ وہ کار خیر انجام پذیر ہو گیا ہے یا ابھی کوئی تاریخ مقرر ہے۔امید ہے کہ اُ س سے ضرور مطلع فرماویں گے۔باقی ا س جگہ ہر طرح خیریت ہے۔کتاب تریاق القلوب ابھی چھپ رہی ہے اور رسالہ ’’مسیح ہند میں‘‘ بھی چھپ رہا ہے اور رسالہ ستارہ قیصریہ چھپ چکا ہے۔امید کہ آںمکرم کی خدمت میں پہنچ گیا ہو گا۔۲۷؍ اگست ۱۸۹۹ء کو مجھ کو اپنی نسبت یہ الہام ہوا۔خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام بڑھا وے اور آفاق میں تیرے نام کی خوب چمک دکھاوے۔آسمان سے کئی تخت اُترے مگر سب سے اونچا تیر ا تخت بچھایا گیا۔دشمنو ںسے ملاقات کرتے وقت ملائکہ نے تیری مدد کی۔۱؎ خاکسار ٭ میرزا غلام احمد