مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 321
رخصت ہومگر پیر کے دن نکاح ہو جائے یہ ایک قطعی فیصلہ ہے جو میری طرف سے ہے۔اس میں کسی طرح کمی بیشی نہیں ہوگی اس وجہ سے میں نے اس خیال سے اور اسی انتظار سے عزیزی سید محمد اسماعیل کو پیر کے دن تک ٹھہرا لیا ہے اگر آپ کی طرف سے اس شرط کی نامنظوری ہوگئی تو پھر وہ کل ہی اپنی نوکری پر چلا جائے گا۔والسلام راقم ۱۲؍ فروری ۱۹۰۸ء مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ: اس خط کا جواب زبانی پیر منظور محمد صاحب حامل خط ہذا کو یہ دے دیا تھا کہ مجھ کو بلاعذر سب کچھ منظور ہے۔(محمد علی خاں) نوٹ: مکتوب میں حضور کے برادر نسبتی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ؓ مراد ہیں۔