مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 316 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 316

حضرت نواب صاحب نے حضرت اقدس علیہ السلام کی بیماری سے صحت یابی کی خوشی میں آپ سے دعوت کا اہتمام کرنے کی اجازت چاہی۔ژ حضور نے جواباً تحریر فرمایا: مکتوب نمبر۹۶ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا تعالیٰ کا درحقیقت ہزار ہاگونہ شکر ہے کہ موت جیسی حالت سے واپس لا کر صحت بخشی۔اب آپ کو اختیار ہے کہ کسی دن خواہ جمعہ کوعام دعوت سے اس شکریہ کا ثواب حاصل کریں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ