مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 304
خدا تعالیٰ جلد ان مشکلات سے رہائی بخشے۔آمین۔اپیل مقدمہ جرمانہ دائر کیا گیا ہے۔مگر حکاّم نے مستغیث کی طرف سے یعنی کرم دین کی مدد کے لئے سرکاری وکیل مقرر کر دیا ہے۔یہ امر بھی اپیل میں ہمارے لئے بظاہر ایک مشکل کا سامنا ہے۔کیونکہ دشمن کو وکیل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔اس میں وہ بہت خوش ہو گا اور اس کو بھی اپنی فتح سمجھے گا۔ہر طرف دشمنوں کا زور ہے۔خون کے پیاسے ہیں۔مگر وہی ہو گا جو خواستہ ایزدی ہے۔والسلام ۲۰؍ دسمبر ۱۹۰۶ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ از مرتب:۔مکتوب کی تاریخ درست نہیں کیونکہ بمقدمہ اپیل بمقدمہ کرم دین کا فیصلہ ۷؍جنوری ۱۹۰۵ء کو لکھا گیا تھا۔صحیح تاریخ ۲۰؍دسمبر ۱۹۰۴ء معلوم ہوتی ہے۔