مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 269
مکتوب نمبر۶۱ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللّٰہ والمنۃ عزیز عبدالرحمن خاں صاحب کی طبیعت اب روبہ صحت ہے۔الحمدللہ ثم الحمد للہ۔اب میرے نزدیک (واللہ اعلم) مناسب یہ ہے کہ اگر ڈاکٹر مشورہ دیں تو عبدالرحمن کو قادیان میں لے آویں۔اس میں آب وہوا کی تبدیلی بھی ہو جائے گی۔ریل میں تو کچھ سفر کی تکلیف نہیں۔بٹالہ سے ڈولی کی سواری ہو سکتی ہے۔بظاہر بات تو یہ عمدہ ہے، تفرقہ دور ہو جائے گا۔اس جگہ قادیان میں آج کل طاعون کا بہت زور ہے۔ارد گرد کے دیہات تو قریباً ہلاک ہو چکے ہیں۔باقی اس جگہ سب خیریت ہے۔و السلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ