مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 257 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 257

کہ آپ پھر یہ ثواب حاصل کریں کہ جو کچھ وظیفہ آپ نے مولوی صاحب موصوف کا مقرر فرما رکھا ہے اس میں سے مبلغ بیس روپیہ ان کے نام قادیان میں بھیج دیں اور باقی اُن کے صاحبزادہ کے نام جس کا نام سید محمد اسماعیل ہے بمقام امروہہ شاہ علی سرائے روانہ فرما دیں۔خدا تعالیٰ جزائے خیر دے گا اور میرے نام جو آں محب نے روپیہ بھیجا تھا وہ پہنچ گیا تھا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔والسلام ۱۲؍ دسمبر ۱۹۰۰ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۵۲ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دس روز کے قریب ہو گیا کہ آپ کودیکھا نہیں۔غائبانہ آپ کی شفاء کے لئے دعا کرتا ہوں۔مگر چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس آکر سنّت عیادت کا ثواب بھی حاصل کروں۔آج سرگردانی سے بھی فراغت ہوئی ہے اورلڑکی کو بھی بفضلہ تعالیٰ آرام ہے۔والسلام ۶؍ اگست ۱۹۰۲ء خاکسار مرزا غلام احمد