مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 255 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 255

ثابت ہے کہ مرد خلیق پرخدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے۔میں بہ سبب ایام صیام اور عید کے خط نہیں لکھ سکا۔آج خط لکھا ہے۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۷؍ اگست ۱۹۰۰ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ایک ضروری نوٹ از خاکسار ایڈیٹر مکتوبات کا یہ حصہ جو میں یہاں دے رہا ہوں۔یہ مکرمی خان صاحب میاں عبدالرحمن خاں صاحب خلف الرشید حضرت نواب صاحب قبلہ کے ذریعہ مجھے میسر آیا۔مجھے افسوس ہے کہ ان خطوط کے لفافہ نہیں رکھے گئے۔ورنہ ہر خط (جس پر تاریخ درج نہیں تھی) تاریخ کا بآسانی پتہ لگ سکتاتھا۔اب بھی واقعات کے تاریخی سلسلہ سے ان کی تاریخ کاپتہ لگانا مشکل نہیں۔مگر میں دارالامان قادیان سے دور ساحل بمبئی پر انہیں ترتیب دے رہاہوں۔جہاں اس قسم کا سامان مجھے میسر نہیں ہے۔اس لئے ہر خط پر نوٹ دینے کی بجائے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک نوٹ ان خطوط سے پہلے دے دوں تاکہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو۔اگر کسی خط پر مزید کسی صراحت کی ضرورت ہوئی ہے تو وہاں بھی میں نے نوٹ دے دیا ہے۔(عرفانی)