مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 252 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 252

مکتوبات احمد ۲۵۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۴۸ ملفوف الله محبی عزیزی اخویم نواب محمد علی خاں صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پانچ سور و پیر کا نوٹ اور باقی روپیہ یعنی پچہتر روپے پہنچ گئے ۔ جزاکم اللہ خیر الجزاء ۔ دو آدمی جو نصیبین میں برفاقت مرزا خدا بخش صاحب بھیجے جائیں گے۔ ان کے لئے پانچ سوروپیہ کی ضرورت ہوگی ۔ لہذا تحریر آں محب اطلاع دی گئی ہے کہ پانچ سو روپیہ ان کی روانگی کے لئے چاہئے ۔ مجھے یقین ہے کہ نومبر ۱۸۹۹ ء تک آل محب تشریف لائیں گے۔ باقی سب خیریت ہے ۔ والسلام ۹ رنومبر ۱۸۹۹ء خاکسار مرزاغلام مرز اغلام احمد از قادیان نوٹ :۔ اس خط میں نواب صاحب کے آنے کی جو تاریخ لکھی ہے۔ وہ صاف پڑھی نہیں گئی ۔ غالباً آخر نومبر کی کوئی تاریخ ہوگی۔ نصیبین کا مشن بعد میں بعض مشکلات کی وجہ سے بھیجا نہ جا سکا ۔ گو اس مقصد کو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔ اس خط پر جیسا کہ حضرت کا عام معمول تھا ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی نہیں لکھا ۔ مگر وہ نشان جس کے گرد میں نے حلقہ دے دیا ہے ۔ جو اللہ پڑھا جاتا ہے۔ درج ہے۔ بہر حال آپ نے بسم اللہ ہی سے اس کو شروع فرمایا ہے ۔ ( عرفانی )