مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 250
کھول کر بیان کر دیا ہے۔آپ نے اپنے اس دعویٰ سے کبھی انکار نہیں کیا۔البتہ اس کا وہ مفہوم اور منطوق بھی کبھی قرار نہیں دیا جو آپ کے معاندین ومنکرین نے آپ کی طرف منسوب کیا۔(عرفانی) مکتوب نمبر۴۷ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کسی قدر تریاق جدید کی گولیاں ہمدست مرزا خدا بخش صاحب آپ کی خدمت میں ارسال ہیں اور کسی قدر اس وقت دے دوں گا۔جب آپ قادیان آئیںگے یہ دوا تریاق الٰہی سے فوائد میں بہت بڑھ کر ہے۔اس میں بڑی بڑی قابل قدر دوائیں پڑی ہیں۔جیسے مشک۔عنبر۔نربسی۔مروارید۔سونے کاکشتہ۔فولاد۔یا قوت احمر۔کونین۔فاسفورس۔کہربا۔مرجان۔صندل۔کیوڑہ۔زعفران۔یہ تمام دوائیں قریب سو کے ہیں اور بہت سا فاسفورس اس میں داخل کیا گیا ہے۔یہ دوا علاج طاعون کے علاوہ مقوی دماغ۔مقوی جگر۔مقوی معدہ۔مقوی باہ اور مراق کو فائدہ کرنے والی۔مصفّٰی خون ہے۔مجھ کو اس کے تیار کرنے میں اوّل تأمّل تھا کہ بہت سے روپیہ پر اس کاتیا ر کرنا موقوف تھا۔لیکن چونکہ حفظ صحت کے لئے یہ دوا مفید ہے۔اس لئے اس قدر خرچ گوارا کیا گیا۔چالیس تولہ سے کچھ زیادہ اس میں یا قوت احمر ہے۔ا گر خریدا جاتا تو شاید کئی سو روپیہ سے آتا۔بہرحال یہ دوا خدا تعالیٰ کے فضل سے تیار ہو گئی ہے گو بہت ہی تھوڑی ہے۔لیکن اس قدر بھی محض خدا تعالیٰ کی عنایت سے تیار ہوئی۔خوراک اس کی اوّل استعمال میں دو۲ رتی سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔تاگرمی نہ کرے۔نہایت درجہ مقوی اعصاب ہے اور خارش اور ثبورات اور جذام اور ذیابیطس اور انواع و اقسام کے زہر ناک امراض کے لئے مفید ہے اور قوت باہ میں اس کو ایک عجیب اثر ہے۔سرخ گولیاں میں نے نہیں بھیجیں۔کیونکہ صرف بواسیر اور جذام کے لئے ہیں اور ذیابیطس کو بھی مفید ہے۔ا گر ضرورت ہو گی تو وہ بھی بھیج دوں گا، موجود ہیں۔مرزا خد ابخش کونصیبین میں بھیجنے کی پختہ تجویز ہے۔خدا تعالیٰ کے راضی کرنے کے کئی موقعے