مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 246
یاد رہے کہ مہندی بھی ایک زہر کی قسم ہے۔اگر پانی پیا جائے تو صرف احتیاط سے ایک ماشہ برگ مہندی بھگوئیں وزن کر کے بھگوئیں۔ہر گز اس سے زیادہ نہ ہو۔کیوں کہ زیادہ سخت تکلیف دہ ہے۔اس پانی کے ساتھ گولی کھائیں اوراگر پانی مہندی کا پیا نہ جائے تو عرق گائوزبان کے ساتھ کھائیں۔ہمیشہ کثرت شیرینی سے پرہیز رکھنا ضروری ہے۔زیادہ خیریت ہے۔اس وقت بھی میری طبیعت بحال نہ تھی۔لیکن بہرحال یہ خط میں نے لکھ دیا۔والسلام ۲۰؍ جون ۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ