مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 241
مکتوبات احمد ۲۴۱ مکتوب نمبر ۴۱ ملفوف جلد دوم الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ معہ دوسرے خط کے جو آپ کے گھر کے لوگوں کی طرف سے تھا۔ جس میں صحت کی نسبت لکھا ہوا تھا ، پہنچا۔ بعد پڑھنے کے دعا کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین - همدست مرزا خدا بخش صاحب مبلغ تین سو روپیہ کے تین نوٹ بھی پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ ان کے لڑکے کا حال ابھی قابلِ اطمینان نہیں ہے ۔ گو پہلی حالت سے کچھ تخفیف ہے مگر اعتبار کے لائق نہیں ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ ☆☆☆