مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 238 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 238

مکتوبات احمد ۲۳۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۸ ملفوف یہ خط مرزا خدا بخش صاحب کے نام ہے۔ چونکہ نواب صاحب ہی کے خط میں دوسرے ورق پر لکھ دیا گیا ہے۔ اس لئے میں نے بھی اسی سلسلہ میں اسے درج کر دیا ہے۔ (عرفانی ) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم مرزا خدا بخش صاحب سلمه تعالی ، السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کل میرے گھر میں والدہ محمود کو تپ اور گھبراہٹ اور بدحواسی کی سخت تکلیف ہوئی اور ساتھ ہی عوارض اسقاط حمل کے ظاہر ہوئے ۔ معلوم ہوتا تھا کہ گویا چند منٹوں کے بعد خاتمہ زندگی ہے ۔اب اس وقت کسی قدر تخفیف ہے۔ مگر چونکہ تپ نوبتی ہے ۔ اس لئے کل کا اندیشہ ہے اور آپ کے گھر میں سخت تپ چڑھتا ہے۔ اندیشہ زیادہ ہے اگر رخصت لے کر آجائیں تو بہتر ہے۔ آج کل کے تپ اندیشناک ہیں ۔ اطلاعاً لکھا گیا ہے اور آتے وقت ایک روپیہ کے انار بیدا نہ لے آویں اور کچھ نہ لاویں کہ تمام بچے بیمار ہیں ۔ والسلام ۲۲ رنومبر ۱۸۹۸ء خاکسار ☆☆☆ مرزاغلام احمد عفی عنہ