مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 236 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 236

مکتوب نمبر۳۶ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب سردار محمد علی خاں صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔خدائے تعالیٰ فرزند نوزاد کومبارک اور عمر دراز کرے۔آمین ثم آمین۔میں نے سنا ہے کہ جب کم دنوں میں لڑکا پید اہوتا ہے تو دوسرے تیسرے روز ضرور ایک چمچہ کیسٹرائل دے دیتے ہیں اور لڑکے کے بدن پر تیل ملتے رہتے ہیں۔حافظ حقیقی خود حفاظت فرماوے اور آپ کے لئیمبارک کرے۔آمین ثم آمین۔دعا میں آپ کیلئے مشغول ہوں۔اللہ تعالیٰ قبول فرماوے۔والسلام ۱۱؍ نومبر ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان