مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 229
مکتوبات احمد ۲۲۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۱ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بکلی صحت عطا فرماوے۔ چونکہ ان دنوں بباعث ایام برسات موسم میں ایک ایسا تغیر ہے جو تپ وغیرہ پیدا کرتا ہے ۔اس لئے درحقیقت یہ سفر کے دن نہیں ہیں ۔ میں اس سے خوش ہوں کہ اکتوبر کے مہینہ میں آپ تشریف لاویں ۔ افسوس کہ مولوی صاحب کے لئے نکاح ثانی کا کچھ بندوبست نہیں ہو سکا۔ اگر کوٹلہ میں یہ بندوبست ہو سکے تو بہتر تھا۔ آپ نے سن لیا ہو گا کہ مولوی صاحب کی جوان لڑکی چند خورد سال بچے چھوڑ کر فوت ہو گئی ہے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ والسلام ۴ ستمبر ۱۸۹۸ء خاکسار مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ