مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 228
مکتوبات احمد ۲۲۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۰ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم نواب صاحب سلمه تعالی آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کی شفاء کے لیے نماز میں اور خارج نماز میں دعا کرتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم پر امید ہے کہ شفاء عطا فرمادے ۔ آمین ثم آمین ۔ معلوم ہوتا ہے کہ چیچک خاص طور کے دانے ہوں گے جن میں تیزی نہیں ہوتی ۔ یہ خدا تعالیٰ کا رحم ہے کہ چیچک کے موذی سم سے بچایا ہے اور چیچک ہو یا خسرہ ہو دونوں طاعون کے قائم مقام ہوتے ہیں ۔ یعنی ان کے نکلنے سے طاعون کا مادہ نکل جاتا ہے اور اس کے بعد طاعون سے امن رہتا ہے۔ امید ہے کہ آں محبّ ۵ را گست ۱۸۹۸ء سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کو ادائے شہادت کے لیے روانہ قادیان فرمائیں گے ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام ۲۶ جولائی ۱۸۹۸ء خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ