مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 222 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 222

مکتوبات احمد ۲۲۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم نواب صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ و پہلے آں محبت کی خدمت میں دو سو روپیہ کے لئے بغرض بیباقی حساب معماران و مزدوران اور اینٹ وغیرہ کی نسبت لکھا گیا تھا۔ اب تک وہ روپیہ نہیں آیا اور روپیہ کی اشد ضرورت ہے اس لئے مکلف ہوں کہ براہ مہربانی دو سو رو پید ارسال فرما دیں تا دیا جائے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس قدر خرچ کے بعد بھی کسی قدر حصہ نیچے کے مکان کی عمارت سے نا تمام رہ جائے گا مگر امر مجبوری ہے پھر جس وقت صورت گنجائش ہو گی کام شروع کر دیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ کے ہر ایک امر اختیار میں ہے۔ اخویم مکرمی حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کے لئے مجھے ابھی تک آں محبت کی طرف سے کچھ تحریر نہیں آئی۔ میں نے سُنا ہے کہ مولوی صاحب کی نسبت اُنہیں کی برادری میں سے ایک پیغام اور آیا ہے اور ایک جگہ اور ہے۔ سو آپ کو یہ بھی تکلیف دی جاتی ہے کہ اگر وہ مقام جو آپ نے سوچا ہے قابل اطمینان نہ ہو یا قابلِ تعریف نہ ہو یا اُس کا ہونا مشکل ہو تو آپ جلد اس سے مطلع فرما دیں تا دوسرے مقامات میں سلسلہ جنبانی کی جائے ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام ۲۷ / جون ۱۸۹۷ء خاکسار غلام احمد