مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 12 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 12

مکتوبات احمد اله جلد دوم مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے مخلصانہ کلمات سے بے شک خوشبو بلکه جوش راست گفتاری محسوس ہوتا ہے ۔ جزاکم الله خيرًا آمین ثم آمین ! آپ کی دختر صالحہ کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔ قرآن شریف کا حفظ کرنا یہ آپ کی ہی برکات کا ثمرہ ہے۔ ہمارے ملک کی مستورات میں یہ فعل شاید کرامت میں تصور کیا جاوے۔ کیا خوش نصیب والدین ہیں اور نیز وہ لوگ جو تعلق جدید پیدا کریں گے جن کو اس صاحب شرف سے علاقہ ہے ۔ والسلام علی من اتبع الهدی ۱۱ مارچ ۱۸۸۶ء مکتوب نمبر ۴ خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی و مکرمی اخویم مولوی نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت ایک اشتہار دربارہ ازالہ اوہام مخالفین آپ کی خدمت میں مرسل ہے۔ چونکہ آپ تشبہ فاروقی کے مدعی ہیں اور یہ عاجز بھی بغائت درجہ آپ پر حسن ظن رکھتا ہے اور اپنا مخلص اور دوست اور یہ ہے اور اپنا جانتا ہے۔ اس لئے آپ کی طرف تعلق خاطر رہتا ہے ۔ جو عنایات خداوند کریم جل شانہ کی اس عاجز کے شامل حال ہیں ان کے بارے میں ہمیشہ یہی دل چاہتا ہے جو اپنے دوستوں سے کچھ اس میں سے بیان کرتا رہوں اور بحكم وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ( الضحى :۱۲) تحدیث نعمت کا ثواب حاصل کروں ۔ سو آج آپ سے بھی جو میرے مخلص دوست ہیں ایک واقعہ پیشگوئی کا بیان کرتا ہوں ۔ شاید چار ماہ کا عرصہ ہوا ہے کہ اس عاجز پر ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک فرزند قوی الطاقتین ، کامل الظاهر والباطن تم کو عطا کیا جاوے گا ۔ اس کا نام بشیر ہوگا ۔ سو اب تک میرا قیاسی طور پر خیال تھا کہ