مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 136
مکتوبات احمد ۱۳۶ جلد دوم وجہ سے دیا گیا ہے ۔ کیا بدق بد قسمت وہ ریاست ہے جس سے ایسے مبارک قدم، نیک بخت اور سچے خیر خواہ نکالے جائیں اور معلوم نہیں کہ کیا ہونے والا ہے ۔ حالات سے مجھے بہت جلد مفصل اطلاع بخشیں اور یہ عاجز انشاء اللہ القدیر، ثمرات بینہ دعا سے اطلاع دے گا ۔ بِفَضْلِهِ وَمِيَّتِهِ تَعَالی ۔ مجھے فصیح کی نسبت حالات سن کر نہایت افسوس ہوا ۔ اپنے محسن کا دل سخت الفاظ سے شکستہ کرنا اس سے زیادہ اور کیا نا اہلی ہے ۔ خدا تعالیٰ ان کو نادم کرے اور ہدایت بخشے ۔ ۲۶ اگست ۱۸۹۲ء - خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*