مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 7 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 7

مکتوبات احمد جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال میں اپنی زندگی کا یہ بھی ایک مقصد سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہر قسم کی پرانی تحریروں کو، جو کبھی شائع نہیں ہوئی ہیں یا نایاب ہو چکی ہیں اور لوگوں کو خبر بھی نہیں ، تلاش کروں اور جمع کر کے شائع کرتا رہوں ۔ اس سلسلہ میں اب تک بہت کچھ شائع ہو چکا ہے اور ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ میں خدا کا شکر کرتا ہوں کہ مکتوبات احمد یہ کے سلسلہ میں پانچویں جلد ( جو حضرت کے اُن مکتوبات پر مشتمل ہے جو آپ نے اپنے دوستوں کو لکھے) کا دوسرا نمبر شائع کر رہا ہوں ۔ یہ مکاتیب حضرت خلیفة امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے نام ہیں اور ۱۸۸۵ء سے لے کر ۱۸۹۲ء تک کے ہیں ۔ ممکن ہے آپ کے نام کے اور خطوط بھی ہوں مگر مجھے جو مل سکے ہیں میں نے جمع کر دیئے ہیں اور اگر اور مکتوبات میسر آئے تو وہ اس نمبر کے ضمیمہ کے طور پر شائع کر سکوں گا ۔ وباللہ التوفیق لمسه مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے کہ افسوس ہے ابھی تک جماعت میں ایسے قدر دانوں کی تعداد بہت کم ہے جو ان بیش قیمت موتیوں کی اصل قدر کریں ۔ بہر حال میں اپنا کام جس رفتار سے ممکن ہے کرتا رہوں گا جب تک خدا تعالیٰ توفیق دے۔ تا ہم دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس کام میں میرے مددگار ہوں ۔ کنج عافیت قادیان دارالامان ۱۸ / دسمبر ۱۹۲۸ء والسلام خاکسار عرفانی